( مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں معاملات طے، ایم کیو ایم کی جانب سے خواجہ اظہار الحسن،محمد حسین، جاوید حنیف، اور کنور نوید جمیل کے نام کو فائنل کرلیا گیا.
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو بلدیات، پلاننگ اینڈ ڈیولمپنٹ، باہمی امور اور امور نوجوان جس میں کھیل اور ثقافت کے شعبے بھی شامل ہیں دی جائے گی.معاہدے پر عمل درآمد اور قانون سازی کے حوالے سے دونوں جماعتوں کے اراکین کا روزانہ کی بنیاد پر ملاقات کرنے اور مشاورت کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچہ جلد پیدانہ کرنے پر والدین کا بیٹے پر انوکھا مقدمہ
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق مئیر وسیم اختر کو مشیر بنایا جائے گا،کراچی اور حیدر آباد کے ایڈ منسٹریٹر بھی ایم کیو ایم کے ہوں گے.
ایم کیو ایم جلد طے شدہ معاہدے پر بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے ملاقات کرے گی.
یہ بھی پڑھیں:وزیرداخلہ نے عمران خان کی گرفتاری کاعندیہ دے دیا