گوگل نے آئی فون کے مقابلے میں کم قیمت فون متعارف کرادیا 

May 13, 2022 | 12:37:PM
گوگل پکسل ، نیا فون
کیپشن: گوگل پکسل چھ اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گوگل جس کے فون اپنے کیمرے اور سافٹ ویئر کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں نے ایک آئی فون کے مقابلے میں انتہائی کم قیمت فون متعارف کرادیا ہے ۔
گوگل پکسل 6اے گوگل کی سالانہ آئی او کانفرنس کے دوران اس فون کو پیش کیا گیا جس کا ڈیزائن گزشتہ سال کے پکسل سے ملتا جلتا ہے۔اس فون کی قیمت عالمی سطح پر 449 ڈالر رکھی گئی ہے گوگل کے اس موبائل میں 6.1انچ کا اوایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے ،جس کی ریزولوشن 2400x1080ہے مگر اس میں ریفریش ریٹ محض 60 ہرٹز کا ہوگا۔اس فون میں کمپنی کے اپنے تیار کردہ ٹینسور پراسیسرلگا یا گیا ہے ۔ٹینسور پراسیسر کے ساتھ فون میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی۔
فون کے بیک پر 12 میگا پکسل مین اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے لگائے گئے ہیں۔فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر بھی اسکرین کے اندر نصب ہے۔اس فون کا کیمرا گوگل کے پہلے موبائل فونز سے بہترکیا گیا ہے ۔
اس کے فرنٹ پر گوریلا گلاس ویکٹس کی بجائے گوریلا گلاس 3 دیا گیا ہے اور اس کی بیک پر پلاسٹک کا استعمال کیا گیا ہے ۔اس 5gٹیکنالوجی کے ساتھ لایا گیا ہے جس میں پانچ سال کی سیکیورٹی اپ ڈیٹس ہیں۔فون میں 4410 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جس میں فاسٹ چارجنگ بھی موجود ہے ۔
یہ فون 21 جولائی کو آن لائن فروخت ہوگا اور 28 جولائی سے مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا 
یہ بھی پڑھیں:ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو بڑی امداد دینے کا اعلان