(24 نیوز) پنجاب بھر کے 4 لاکھ اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے پر غورکیا جارہا ہے۔ مئی کے آخری ہفتہ میں تبادلوں پر سے پابندی اٹھا لی جائے گی۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اساتذہ کے تبادلوں کیلئے آن لائن درخواستیں مئی کے آخری ہفتہ میں وصول کی جائیں گی۔ جون کے آخری ہفتہ میں تبادلوں کے آرڈرز جاری ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:گرج چمک کیساتھ بارشیں۔محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی
تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے سے قبل اساتذہ کا آن لائن ریکارڈ درست کیا جائے گا۔سکول ایجوکیشن کی جانب سے ہدایات دی گئی ہیں کہ اساتذہ کا تمام ڈیٹا ایک ہفتہ سے قبل درست کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بچہ جلد پیدانہ کرنے پر والدین کا بیٹے پر انوکھا مقدمہ