متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے

May 13, 2022 | 15:52:PM

  (24 نیوز) یو اے ای کے صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے۔،40 روز کےسوگ اور 3روز کی عام تعطیل کا اعلان۔

 یو اے ای  کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال  کی تصدیق  کردی ہے۔شیخ خلیفہ بن زایدالنہیان کے انتقال پر40 روز کےسوگ کے ساتھ 3روز کی عام تعطیل بھی ہوگی جب کہ اس دوران قومی پرچم  سرنگوں رہے گا۔ وفاقی سرکاری اور نجی شعبے میں تین دن تک تعطیل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اساتذہ کے لئے اہم خبر۔ سکول ایجوکیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا

واضح رہے کہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے اور انہوں نے اپنے والد شیخ زاید بن سلطان آلنہیان کی وفات کے بعد یواےای کی قیادت سنبھالی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:گرج چمک کیساتھ بارشیں۔محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

مزیدخبریں