صدر  عارف علوی نے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا 

May 13, 2022 | 15:58:PM

(ویب ڈیسک)صدر مملکت عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 153کے تحت دی ۔کونسل وزیراعظم کی سربراہی میںچاروں وزرائے اعلیٰ اور تین وفاقی وزرا پر مشتمل ہوتی ہے ۔کونسل میں تین وفاقی وزیروزیراعظم کی طرف سے نامزد کئے گئے ۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرتجارت نوید قمر اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:اوور سیزپاکستانیوں نے ڈالروں کی بارش کردی

مزیدخبریں