(24 نیوز)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان واپس آجائیں گے۔
مسلم لیگ کے رہنما اوروزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان واپس ضرور آئیں گے، قانون میں گنجائش موجود ہے، ابھی نواز شریف کی صحت کے مسائل ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قبل ازوقت الیکشن اتحادیوں کی مشاورت کے ساتھ کروایا جائے گا، الیکشن کمیشن نے بھی عام انتخابات کروانے کے لیے چھ سات ماہ کا وقت مانگا ہے۔
گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق افواہیں ، پنجاب میں چھٹیاں کب ہوں گی ؟اہم خبر آگئی
صحافی نے سوال کیا کہ لندن میں بڑی اہم ملاقات ہوئی ہے کیا آئندہ الیکشن سے قبل نواز شریف وطن واپس آجائیں گے؟ جس پر وزیر قانون نے کہا انشاء اللہ نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان ضرور آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اساتذہ کے لئے اہم خبر۔ سکول ایجوکیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ قانون میں گنجائش موجود ہے،ابھی انکی صحت کے مسائل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گرج چمک کیساتھ بارشیں۔محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی