علیم خان کو جیل میں کس نے ڈالا؟ عمران خان کا بڑا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیر عمران خان نے کہا کہ میں آئندہ مخلوط حکومت میں آنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، اتحادی کے ساتھ حکومت بنانا میری بڑی سیاسی غلطی تھی۔علیم خان کو جیل میں نیب نے ڈالا جو ہمارے کنٹرول میں نہیں تھا۔
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں سینئر اینکرز نے ملاقات کہا کہ جنہوں نے کیسز بنائے انہوں نے ریلیف دیا تو میں کیا کرسکتا تھا، میری مس کیلکولیشن تھی، اسٹیک ہولڈرز کرپشن کو مسئلہ سمجھتے تھے، وقت آنے پہ پتہ چلا کہ کرپشن تو ان کا مسئلہ ہی نہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ان کی مس کیلکولیشن تھی کہ خان گیا تو پبلک نہیں نکلے گی۔ انہیں اُس وقت سے ڈرنا چاہیے جب میں اصل میر جعفر کا نام لوں گا، کرپشن کے معاملے پر کسی سے ہینڈ شیک نہیں کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: گرج چمک کیساتھ بارشیں۔محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی
چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ فوری طور پر الیکشن کی تاریخ دی جائے ورنہ لانگ مارچ ہو گا، ڈاکٹر رضوان سے شریفوں نے بہت غلط کیا، آئندہ کوئی بھی سرکاری افسر قاتلوں کے خلاف کارروائی سے ڈرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کب واپس آرہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی