ٹویٹر کی خریداری۔۔ ایلون مسک نے یوٹرن لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دنیا کے امیر ترین آدمی نے ٹویٹرخریدنے کے بعد خریداری کے منصوبے پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر خریدنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب انہوں نے اس فیصلے کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا۔ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس تعطل کی وجہ جعلی اکاو¿نٹس کے حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ بتائی ہے۔
اس وقت ٹوئٹر کے صارفین کی تعداد تقریباً 22 کروڑ 90 لاکھ ہے اور کمپنی کی جانب سے مئی کے آغاز میں تخمینہ لگایا گیا تھا کے اس کے 5 فیصد سے کم اکاو¿نٹس جعلی یا اسپام ہیں۔
Twitter deal temporarily on hold pending details supporting calculation that spam/fake accounts do indeed represent less than 5% of usershttps://t.co/Y2t0QMuuyn
— Elon Musk (@elonmusk) May 13, 2022
ایلون مسک نے کچھ عرصے قبل کہا تھا کہ ٹوئٹر سے اسپام بوٹس کو ہٹانا ان کی ترجیح میں شامل ہے اور اب انہوں نے کہا کہ اس بات کی تصدیق ہونی چاہیے کہ واقعی ٹوئٹر میں جعلی اور اسپام اکاونٹس کی تعداد مجموعی تعداد سے 5 فیصد کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: