(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور اس کی معیشت کو اس حال تک پہنچانے کے ذمہ دار تم ہو،سوال تم سے ہی پوچھا جائے گا اور تمہیں جواب دینا پڑے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سب تمہارا کیا دھراہے، لوگوں کو بے وقوف مت سمجھو،مریم نواز نے کہاکہ چار سال کی بدترین کارکردگی کا حساب دو،پاکستان اور اس کی معیشت کو اس حال تک پہنچانے کے ذمہ دار تم ہو،سوال تم سے ہی پوچھا جائے گا اور تمہیں جواب دینا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ناراضگیاں ختم، ایم کیو ایم کے سابق رہنما دوبارہ پارٹی میں شامل