(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی تو اسلام آباد آنے والا سمندر سب کو بہا لے جائے گا۔
مردان میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ مردان آنے کا ایک مقصد ہے آپ سب کو تیار کر رہا ہوں،آپ سب کو تیار کر رہاہوں جب میں کال دوں تو سب نے اسلام آباد آنا ہے،میں آپ کو اسلام آباد سیاست کیلئے نہیں انقلاب کیلئے بلا رہا ہوں،حقیقی آزادی کیلئے کیا آپ میرے ساتھ شامل ہوں گے؟انہوں نے کہاکہ جو بھی مجھ سے کم عمر ہے وہ نوجوان ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی تو اسلام آباد آنے والا سمندر سب کو بہا لے جائے گا،ان کا کہناتھا کہ مفرور اور ڈاکو تم نے اس ملک کے فیصلے نہیں کرنے، پاکستان کے فیصلے یہاں کے عوام کریں گے،
عمران خان نے کہاکہ ڈیزل جس نے آتے ہی وہ وزارت پکڑی جس میں سب سے زیادہ پیسا بنے گا،ان کا کہناتھا کہڈونلڈلو ہمارے سفیر کو کہتا ہے کہ عمران خان کو اگر نہیں ہٹایا تو پاکستان کو نقصان پہنچے گا،چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ کیا ہم امریکیوں کے غلام ہیں، ہم ان کے نوکر ہیں؟ہم ان کے نوکر اور غلام نہیں ،امریکا کے غلام عوام نہیں وہ ہیں جن کے اربوں ڈالرز بیرون ملک پڑے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: ناراضگیاں ختم، ایم کیو ایم کے سابق رہنما دوبارہ پارٹی میں شامل