(24 نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے باعث ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کافیصلہ کیا گیاہے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے مطابق اسلام آباد ،لاہور اور کراچی ایئرپورٹ پر ریپڈٹیسٹ کئے جائیں گے ،ریپڈ ٹیسٹ سعودی عرب، خلیجی ممالک سے آنے والے مسافروں کے ہوں گے ،این آئی ایچ کاکہناہے کہ 150 مسافر والے طیارے میں 10 سے 15 مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے جائیں گے۔250 مسافر والے جہاز میں 15 سے 20 مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ ہوں گے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق ریپڈاینٹی جن ٹیسٹ کا اطلاق 14 مئی سے ہو گا ۔
یہ بھی پڑھیں: ناراضگیاں ختم، ایم کیو ایم کے سابق رہنما دوبارہ پارٹی میں شامل