عالیہ بھٹ انٹرنیشل فیشن برانڈ گُچی کی گلوبل ایمبیسڈر بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ انٹرنیشل فیشن برانڈ گُچی کی پہلی انڈین گلوبل ایمبیسڈر بن گئیں۔
انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنے شوبز کیریئر کی بڑی خبر دیتے ہوئے اداکارہ نے کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
عالیہ بھٹ نے لکھا کہ "مجھے گُچی کو نہ صرف انڈیا بلکہ عالمی اسٹیج پر پیش کرنے کا اعزاز ملا ہے۔"
انہوں نے مزید لکھا کہ" گُچی کی شاندار روایت نے مجھے ہمیشہ متاثر کیا ہے اور میں اس برانڈ کے ساتھ مزید سنگ میل حاصل کرنے کی خواہشمند ہوں۔"
View this post on Instagram
جیسے ہی عالیہ بھٹ نے اس خبر کو شیئر کیا مداحوں کی طرف سے ان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا، ان کی ساتھی فنکاروں انوشکا شرما، جھانوی کپور، وانی کپور، نیتو کپور، بپاشا باسو اور بھومی پڈنیکر نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی۔
دیپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے بعد عالیہ بھٹ بھی ہالی وڈ کی طرف اپنا راستہ بنا رہی ہیں، کچھ دن قبل وہ دنیا کے سب سے بڑے فیشن شو میٹ گالا میں بھی اپنا ڈیبیو کرچکی ہیں۔