عمران خان کی گرفتاری پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قانون ہاتھ میں لیا گیا،گورنر سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کاکہناہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قانون ہاتھ میں لیا گیا،لوگوں کے بچوں کوسڑکوں پر لانے والے کے اپنے بچے لندن میں ہیں.
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہاکہ کیادیگر ملزموں کوبھی عمران خان جیسی رعائتیں دی جائیں گی،سوچی سمجھی سازش کے تحت بدامنی اور خون خرابے کی کوشش کی گئی،کامران ٹیسوری نے کہا کہ وزیرداخلہ گزشتہ 2دنوں کی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کرائیں،عمران خان مسلسل عوام کوسرکاری اداروں کیخلاف اکسارہے ہیں ،افواج پاکستان کوخراج تحسین اور سلام پیش کرتاہوں ،عمران خان نے اپنے حواریوں سے افواج پاکستان کیخلاف نعرے لگوائے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی نے استعفیٰ نہیں دیا، فوج آرمی چیف کی قیادت میں متحد ہے اور رہے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر