اسلام آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرزانہ صدیق) ڈکیت گروہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق کرپا پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا جس پر ملزمان کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی گئی جس کے نتیجے ہیڈ کانسٹیبل احمد یار شہید ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور، غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون اور مرد قتل
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل کی میت پمز ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری کے نوٹس پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔