عمران خان لوگوں کو اپنے مطلب کیلئے استعمال کرتے ہیں:سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

May 13, 2023 | 09:53:AM

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان لوگوں کو اپنے مطلب کیلئے استعمال کرتے ہیں، ان کے دو چہرے ہیں، عمران خان اپنی ذات کی خود پرستی میں گم ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  سردار تنویر الیاس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان کے دو چہرے ہیں، آنے والے دنوں میں دو چہروں والے عمران خان کو بے نقاب کروں گا، عمران خان دیرینہ دوست کے جنازے میں نہیں گئے،جو چیز عمران خان کے حق میں ہو، اُسے عمران ماننے کیلئے تیار ہوتے ہیں،یہ قومی اداروں پر ایسے حملے کررہا ہے جو دشمن بھی نہیں کرسکتا، عمران خان کے ایسے حملوں اور لب و لہجے کی مذمت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس پر حملہ، لیفٹیننٹ جنرل سلمان فیاض کی ہجوم سے بات چیت کی کوشش
 
 
 
 

مزیدخبریں