ملک میں انٹرنیٹ بحال ہونیکے باوجود سوشل میڈیا صارفین کو دشواری کا سامنا کیوں؟

May 13, 2023 | 10:58:AM

(ویب ڈیسک) جمعے کی شب پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی تاہم صارفین کو سوشل میڈیا سائٹس استعمال کرنے میں تاحال دشواری کا سامنا ہے۔

 ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اب تک سوشل میڈیا بحالی کی ہدایات نہیں ملیں۔ 

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کی تھی۔

مزید پڑھیں: لاہور: سی آئی اے اور شوٹرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،3 ملزمان ہلاک

تاہم انٹرنیٹ کی بندش سے تین دن میں آئی ٹی سیکٹر کو 10 ارب روپے کا نقصان ہوا جب کہ ٹیلی کام سیکٹر کو ڈھائی ارب کا نقصان ہوا۔

ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی ٹیکس آمدنی میں تقریباً 86 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

مزیدخبریں