بلوچستان: تعلیمی ادارو ں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بلوچستان میں محکمہ تعلیم کی جانب سے گرم علاقوں میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیاہے۔
محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات یکم جون 2023ء سے 13 اگست 2023ء تک ہوں گی۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا نگران حکومت نے صوبے میں تعلیمی ادارے 15 مئی کو کھولنے کا فیصلہ کرلیاہے،خیبر پختونخوا میں میٹرک امتحانات کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا، احتجاج کے باعث ملتوی کئے گئے پرچے 19 مئی سے شروع ہوں گے، میٹرک امتحانات پہلے سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
علاوہ ازیں 3 دن کی بندش کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے سرکاری سکول کھل گئے، سرکاری سکولوں میں حاضری معمول سے انتہائی کم رہی جبکہ کالج اور یونیورسٹیاں پیر کے روز سے باقاعدہ کھلیں گی۔
سیکرٹری سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے باعث پنجاب بھر کے سکول 2 دن کیلئے بند کئے گئے تھے،پرائیویٹ اے پلس اور اے کیٹگری کے سکولز آج بھی بند رہے، ہفتہ کو بیشتر پرائیوٹ سکولز بند رہتے ہیں۔
پنجاب کے 9 بورڈز کے زیر اہتمام نویں جماعت کے ملتوی امتحانات کا نیا شیڈول جاری نہ ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی