(24نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا کہ مئی کا آخری ہفتہ خطرناک نظرآرہا ہے، بہت کچھ ہونے والا ہے،ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، بات ایمرجنسی سے بھی آگے جا سکتی ہے۔
منظور وسان نے نئی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بظاہر کھیل ختم ہوتا جا رہا ہے، پی ڈی ایم کا ارادہ تھا کہ حکومت مدت پوری کرکے 8 اکتوبرکوالیکشن کروائے، حالات ایسے ہیں کہ رواں سال الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں،منظور وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ملک میں کولیشن حکومت بنے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آئین میں ترمیم کرکے الیکشن ایک سال کیلئے آگے بڑھائے جائیں۔
منظور وسان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو تحمل اور تدبر کیساتھ سوچ سمجھ کرفیصلے لینے چاہئیں، عمران خان کے پاس وقت تھا مگر انہوں نے وہ بھی ضائع کردیا، الیکشن میں بھی تحریک انصاف کے چند لوگ ہی کھڑے ہوں گے،پی ٹی آئی اب پہلے جیسی پارٹی نہیں رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارو ں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان