(24نیوز)بلوچستان میں ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں سکیورٹی فورسز نےکلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا جس کے دوران 6 دہشت مارے گئے اور 7 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن 12مئی کی شام دہشت گردوں کے ابتدائی حملےکو پسپا کرنےکے بعد شروع ہوا تھا، آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک اور ایک شہری سمیت7 جوان شہید ہوگئے،کلیئرنس آپریشن میں کمپاؤنڈ میں موجود تمام 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، پیچیدہ کلیئرنس آپریشن میں یرغمالیوں کوبحفاظت بچانا شامل تھا، کلیئرنس آپریشن میں ایک رہائشی عمارت سے 3 خاندانوں کو بچانا بھی شامل تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دھماکہ ہو گیا
دہشت گردوں نے اپنے خوفناک حملے سے بچوں کو بھی نہیں بخشا،کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک شہری سمیت قوم کے 7 بیٹے شہید ہو گئےجبکہ ایک خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں،سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مئی کا آخری ہفتہ خطرناک ،بہت کچھ ہونے والا ہے?