عمران خان ملک کی ساخ کو داؤ پرلگا رہے ہیں، شیری رحمان  

May 13, 2023 | 14:38:PM

(24نیوز) وفاقی وزیر شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سب چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی پشت پناہی کر کے ملک کی ساخ کو داؤ پرلگا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور تحریک انتشار نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔  ان شرپسندوں نے ملک کو مفلوج کرنے کی کوشش کی اور ملک کی ساکھ کو داؤ پر لگایا ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آپکو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے لیکن آپ مجرم نہیں ہیں آپ کی تفتیش نہیں ہو رہی، یہ کمرہ عدالت تو نہیں لیکن ہم اپنا موقف ادا کر رہے ہیں، حالات عجیب وغریب ہے۔ انہوں نے کسی کو نہیں چھوڑا سب جو نشانے پر لگایا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار

حاضر سروس افسر کو نشانے پر رکھا گیا ہے۔ عمران خان تشدد کی جو سیاست کر رہے ہیں اسکا کیا مقصد ہے۔ ان کے قول و فعل سے نظر آ رہا ہے کہ وہ ریاست اور قانون سے اپنے آپکو بالا سمجھتے ہیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا ان کے پیغام میں کہنا ہے کہ  وہ ہوں تو پاکستان ہے وہ نہیں تو پاکستان نہیں، یہ خطرناک پیغام ہے۔ ان جتھوں کے خلاف ہر صورت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں