ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کا لفظ موجود نہیں:خواجہ آصف

May 13, 2023 | 14:41:PM
ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کا لفظ موجود نہیں:خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کا لفظ موجود نہیں،عمران خان کو اسپانسر اور کفالت کی جا رہی ہے، ان کی سہولت کاری کرنے والے افراد کو حدود کا پاس نہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے قابل مذمت  ہیں۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ڈی ایم احتجاج، ہمارا مطالبہ ہے کہ عدلیہ سہولت کاری نہ کرے،دو ججوں کو بولنے نہیں دیا گیا، ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کا لفظ موجود نہیں، ذاتی طور پر شرمندہ ہوں اور جتنی بھی مذمت کی جائے ان چیزوں کی وہ کم ہے،جن فیملیز کا تقدس پامال ہوا، میں معافی مانگتا ہوں، ذاتیات پر مبنی سیاست نہیں کرتا، سیاسی مخالفت میں زبانی باتیں کرتے ہیں، حدود کراس نہیں کرتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ہمارے ساتھ کچھ ہوا ہے تو بھی ہمیں حق نہیں کہ مخالفین کے ساتھ اس طرح رویہ رکھا جائے، عثمان ڈار کی والدہ اور دیگر سیاسی برادری کے گھر پر واقعات ہوئے ہیں،انتظامیہ اور پولیس کا کچھ نہیں جاتا، میرے لئے باعث شرم ہے، جن خواتین کی عزت پامال ہوئی، ان کے گھروں پر جا کر معافی مانگنے کیلئے تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار