بھارتی فلمساز نے عمران خان پر گانا چورانے کا الزام لگا دیا

May 13, 2023 | 18:22:PM
بھارتی فلمساز نے عمران خان پر گانا چورانے کا الزام لگا دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی متنازع فلم "دی کشمیر فائلز" کے ہدایتکار و پروڈیوسر وویک اگنی ہوتری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر اپنی فلم کا گانا چرانے کا الزام عائد کر دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر  پر  ٹوئٹ کرتے ہوئے فلمساز وویک اگنی ہوتری نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیرِاعظم کی ویڈیو پر چلنے والا گانا ان کی فلم "دی کشمیر فائلز" کا آفیشل گانا ہے۔

وویک  نے ٹوئٹر پر عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی جانے والی ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو سے متعلق بھارتی فلم ساز نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو کے پیچھے چلنے والا گانا 'ہم دیکھیں گے' ان کی فلم کشمیر فائلز کا آفیشل گانا ہے۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ یہ گانا شاعر فیض احمد فیض کا تحریر کردہ ہے تاہم انہوں نے اس گانے کے حقوق فیض ہاؤس سے لے رکھے ہیں اور یہ ان کی فلم "دی گشمیر فائلز " کا نئے ورژن پر بنا گانا ہے۔ اگنی ہوتری کا کہنا ہے کہ  عمران خان نے اپنی ویڈیو پر غیر قانونی طور پر ان کی فلم کا گانا استعمال کیا ہے۔

 یاد رہے کہ "ہم دیکھیں گے" پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کی مشہور اور سدا بہار اردو نظم ہے جوبغاوت کا ترانہ بن کر دنیا بھر میں مقبول ہوئی، اس نظم کو مختلف ادوار میں ، مختلف فنکاروں کی جانب سے فلمایا گیا ہے۔

اب حال ہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی حدود سے رینجرز کے ہاتھوں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے دوران کئی پرتشدد مظاہرے دیکھنے میں آئے تھے جب کہ عمران خان کے حامیوں کی ریاستی مشینری کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت چیئرمین پی ٹی آئی کے ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ان احتجاجی مظاہروں کی مختلف ویڈیوزشیئر کی گئی تھیں جن میں سے ایک کے پیچھے یہ گانا چل رہا تھا

View this post on Instagram

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)