اداکارہ نیلم منیر نے محبت سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نیلم منیر نے محبت سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ "کوئی مجھ سے محبت کی بات کرتا ہے تو میری سانس بند ہونے لگ جاتی ہے."
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نیلم منیر حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شرتک کی ،جہاں نے انہوں نے اپنے کیرئیر ،فیملی اور شادی سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ" اُنہیں آج تک کسی سے محبت نہیں ہوئی ہے اور اگر کوئی اُن سے محبت سے متعلق بات بھی کرے تو اُن کی سانس بند ہونے لگتی ہیں۔"
اداکارہ نے کہا کہ "اُنہیں آج تک صرف اپنی والدہ اور خاندان سے محبت ہوئی ہے, اب فیملی بھی پوچھنے لگ گئی ہے کہ شادی کر لو، رشتے بھی آ رہے ہیں۔"
View this post on Instagram
آنے والے رشتوں کو انکار کرنے کی وجہ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ نیلم منیر کا کہنا تھا کہ "کسی ایک لیے ہاں کرنی ہے اسی لیے باقی آنے والے رشتوں کے لیے ناں کہہ رہی ہوں۔"
نیلم منیر کا اپنے ہونے والے ہمسفر سے متعلق کہنا تھا کہ" اُسے بہت اچھا ہونا چاہیے، اُنہیں ایک انسان چاہیے جسے اپنے ملک سے محبت ہو، سب انسانوں کو احساس ہو اور اللّٰہ سے ڈرنے والا ہو، اللّٰہ کی راہ میں صدقہ خیرات کرنے والا ہو۔"