پی ڈی ایم کا دھرنا: رجسٹرار سپریم کورٹ کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے دھرنے کے اعلان کے پیش نظر رجسٹرار سپریم کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے ہدایت کر دی۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کی زیر صدارت سیکورٹی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، اے آئی جی سپیشل برانچ اور ایس ایس پی سکیورٹی نے شرکت کی۔ سپریم کورٹ کی سیکورٹی کے ذمہ دار ایس ایس پی اور اسپیشل برانچ کے افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔
اسلام آباد پولیس کا کوئی افسر اجلاس میں شرکت کیلئے نہ آیا جس پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے ذمہ دار پولیس افسران کے نہ آنے پر تشویش کا اظہار کیا۔