میاں امجد فرزند نے پنجاب فلم سنسر بورڈ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

May 13, 2023 | 19:09:PM
 میاں امجد فرزند نے پنجاب فلم سنسر بورڈ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین میاں امجد فرزند نے پنجاب فلم سنسر بورڈ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق میاں امجد فرزند نےا پنی ذاتی مصروفیات کی بناء پرفلم سنسر بورڈ چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ چیئرمین پنجاب فلم سنسر بورڈ توقیر ناصر کو بھجوادیا۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ پاکستان فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں اور ان کے ساتھ ہیں،میری دعائیں پاکستان فلم میکرز کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے انہیں پنجاب  فلم سنسر بورڈ کا رکن بنایا ہے  لیکن وہ اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے یہ ذمہ داری ادا نہیں کرسکتے اس لئے کسی اور کو یہ ذمہ داری دے دی جائے۔

یاد رہے کہ  حکومت پنجاب نے چند روز قبل اداکار توقیر ناصر کو چیرمین فلم سنسر بورڈ تعینات کرکے نیا بورڈ تشکیل دیا تھا جبکہ میاں امجد فرزند بورڈ  کو پاکستان فلم انڈسٹری کی جانب سے بورڈ میں نمائندگی دی گئی تھی۔