سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، پاکستان بڑے حادثے سے بچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سکھر میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نےکارروائی کرتے ہوئے امن دشمنوں کی بڑی چال کو ناکام بنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکھر میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ،مشترکہ کارروائی تھانہ صالح پٹ کی حدود میں کی گئی ،مشترکہ کارروائی کے دوران ایک گھر سے بارودی مواد سمیت اسلحہ برآمد اور ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے،ایس ایس پی سکھر سنگار ملک کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت پائیں خان کے نام سے ہوئی جس کا تعلق کالعدم بلوچستان ری پبلکن آرمی سے ہے، گرفتار ملزم اور اسکے ساتھی سندھ میں دہشت گردی کے منصوبے پر کام کر رہے تھے، گرفتار ملزم سلیپر سیل کے طور پر کام کر رہا تھا۔
ایس ایس پی سکھر کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کالعدم تنظیم کے سلیپر سیل کے طور پر کام کر رہا تھا ، ملزم کا کرمنل ریکارڈ دیگر اداروں سے اکٹھا کر رہے ہیں۔