مولانا فضل الرحمان نے کارکنان کے نام ویڈیو پیغام جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سربراہ جمعیت علمائے اسلام اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں اور عوام کے نام ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ پوری قوم پیر کے روز سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج میں شرکت کے لئے پہنچیں، صبح 9بجے تمام قافلے پہنچ جائیں تاکہ قومی یکجہتی قائم کی جائے، 3رکنی بینچ اور ہائی کورٹ کے ججوں نے ایک مجرم کو تحفظ دیا ہے، ہم نے اپنے اداروں کا تحفظ کرنا ہے اور ججز کے بگاڑ کو سیدھا کرنا ہے،ججز پاکستان کے غریب عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہ لیتے ہیں،ججز آج آئین، قانون اور عدالتی روایات کو پامال کر رہے ہیں۔
پی ڈی ایم سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ یکطرفہ طور پر ایک مجرم کو تحفظ دیا جارہا ہے اور اسے وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا ہے، مجرم کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے تاکہ وہ آئندہ بھی جرائم کرے اور معیشت کو تباہ کرے،ایک مجرم کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے تاکہ وہ آئندہ بھی ملک کو اتنا کمزور کرے کہ ملک پارہ پارہ ہو جائے،ہم پہلے بھی میدان میں رہے ہیں، آج ایک بار میدان میں آنے کی ضرورت پڑی ہے،ہم عوام اور کارکنوں کو دعوت دے رہے ہیں کہ وہ پیر کی صبح شاہراہ دستور پہنچیں۔
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے کہا گیا ہےکہ انصار الاسلام کے سالار اور رضاکار نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لئے پہنچیں، وکلاء برادری سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ قانون کو تحفظ دینے کے لئے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں،آئین کی بالادستی کی جنگ لڑنی ہے، وکلاء نے ہمیشہ اس مقصد کے لئے قربانیاں دی ہیں،آج ایک بار پھر ضرورت پڑی ہے کہ وکلاء بھی میدان میں آئیں،ہر سیاسی جماعت کے کارکنوں کو اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس احتجاج کو قومی احتجاج بنائیں،اداروں کی اس طرح کی بے راہ روی، جانبداری اور اپنے اختیارات سے تجاوز پر قوم احتجاج کرتی ہے،شاہراہ دستور پر اکٹھے ہوکر مضبوط پیغام دیں گے کہ عدالت اپنے اس رویے سے باز آجائیں۔