نہم جماعت کے امتحانات ملتوی ہونے کے بعد لاہور بور ڈ سے اہم خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں پر تشدد مظاہرے اور احتجاج کےبعد نہم جماعت کے امتحانات ملتوی ہونےکے بعد لاہور تعلیمی بورڈ سے اہم خبر آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور تعلیمی بورڈ نے 15 تا 19 مئی تک ہونے والے تمام پریکٹیکلز کا شیڈول تبدیل کردیا ہے، مذکورہ پریکٹیکلز میں فزکس، فش فارمنگ، فوڈ اینڈ نیوٹریشن ، الیکٹریکل وائرنگ، کلوتھنگ اینڈ ٹیکسٹائل کے مضامین شامل ہیں، نئے شیڈول کے مطابق مذکورہ پریکٹیکل 5 سے 19 جون تک لیے جائیں گے ، لاہور بورڈ نے عملی امتحان لینے کا نیاء شیڈول جاری کردیا ہے۔