گورنر ہاؤس سندھ کے باہر ،" بیل آف ہوپ" لگا دی گئی

May 13, 2023 | 19:42:PM

This browser does not support the video element.

(ویب ڈیسک) گورنر ہاؤس سندھ کے باہر عوامی شکایت کے حل کیلئے  گھنٹی لگا دی،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن کے ہمراہ گھنٹی کی افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کامران خان ٹیسوری نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "آج ایک اور وعدہ جو کسی اور نے کیا تھا ہم نے وہ پورا کردیا، اب شہری اپنا کوئی بھی مسئلہ باآسانی گورنر سندھ تک پہنچا سکیں گے۔"

انہوں نے کہا کہ "گورنر ہاؤس کے باہر بیل آف ہوپ لگا دی گئی ہے،اس بیل کا وقت رات 12بجے سے صبح 8بجے تک ہے،اگر کسی شہری، ماں، باپ، بھائی، بیٹے کو انصاف نہیں ملتا تو وہ اس بیل کو بجاسکتاہے, اس بیل کو لگانے کا مقصد عوام کی گورنر ہاؤس میں رسائی کو آسان کیا جانا ہے۔"

گورنر سندھ نے کہا کہ "یہاں کیمرا بھی لگایا جائے گا جو تمام چیزیں مانیٹر کرےگا ،آپ سب کو بلانے کا مقصد یہیں تھا کہ یہ دکھایا جائے کہ ہم نے بیل لگا دی ہے،ہم نے اعلان کرنے کے چار دن بعد ہی بیل لگا دی تھی۔"

ان کا کہنا تھا کہ "عوام ایک دوسرے کو ٹھیک کرنے میں لگی ہوئی ہے،ہم روزانہ  ان کے بنیاد پر مسائل سنے گے ،اس گورنر ہاؤس سے عوام کے مسائل حل ہوں گے،جو شہریوں کے مسائل ہیں وہ حل کرتے رہے گے۔"

گورنر سندھ  نے مزید کہا کہ "بروز اتوار کو ہم افواج پاکستان سے یکجہتی کے لیے نکلیں گے،اس ریلی میں جو قائد اعظم کے گھر کو جلایا گیا اس سے بھی یکجہتی کی جائے گی،شاندار آتش بازی بھی کریں گے،لیکن ساتھ ساتھ کراچی اور سندھ کے مسائل بھی حل کریں گے۔"

مزیدخبریں