(فرزانہ صدیقی) پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ کے بعد اسلام آباد پولیس کی سڑکوں پر پتھر اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر بھی اس میں پیش پیش رہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں گزشتہ رات مظاہرین کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے بعد سڑکیں بلاک کر دیں۔ جس کے بعد ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساری رات سرگرم رہے۔
ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر نے پتھر اٹھا کے سڑکیں کلئیر کروائیں۔ سنیئر افسر کو سڑک پر کام کرتے دیکھ کر ماتحت اہلکاروں کا بھی حوصلہ بڑھا۔ پولیس کو سڑکوں پر پتھر اٹھانے کا کام دیکھ کر عام شہری بھی مدد کے لیے میدان میں آگئے۔
شہریوں نے ایس ایس پی آپریشنز سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ ایک گھنٹے میں اسلام آباد کی تمام سڑکوں سے رکاوٹیں دور کر کے ٹریفک بحال کر دی گئی۔