(24 نیوز) پولیس نے رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے دوبارہ گرفتار کرلیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور پولیس کو تین مقدمات میں مطلوب تھیں۔
پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے خلاف تھانہ سرور روڈ، گلبرگ اور تھانہ شادمان میں مقدمات درج ہیں۔ تینوں مقدمات میں دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبعیت خراب ہونے پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نظر بندی کے احکامات معطل ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوئی تھیں مگر ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی پولیس ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کے لیے سروسز اسپتال پہنچی تھی۔ طبعیت ناسازی کے باعث ڈاکٹر یاسمین راشد کو اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔