15 مئی سے تمام سرکاری و نجی کالجز اور یونیورسٹیز کھولنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پر تشدد مظاہرے اور احتجاج سے ملک میں بننے والی بد امنی کے باعث بند کیے جانے والے تعلیمی ادارے آہستہ آہستہ کھلنے شرو ع ہو گئےہیں ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں 15 مئی 2023 سے تمام سرکاری و نجی کالجز اور یونیورسٹیاں کھولنے کا اعلان کردیا ہے،محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری و نجی کالج و یونیورسٹیاں پیر سے معمول کے مطابق کھلیں گی۔