(24 نیوز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خادم حرمین شریفین کپ کا فائنل دیکھنے کے لیے جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹیڈیم پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کنگ عبداللہ سپورٹس سٹیڈیم میں الہلال اور الوحدۃ فٹبال ٹیموں کے درمیان فائنل ہورہا ہے۔جدہ میں ہونے والے سیمی فائنل میں الہلال نے الاتحاد کو ایک گول سے ہرا یا جبکہ الوحدۃ نے ریاض میں النصر کو ایک گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
سعودی وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل، نائب گورنر مکہ مکرمہ اور متعدد عہدیداروں نے اسٹیڈیم پہنچنے پر ولی عہد کا استقبال کیا، اس موقع پر قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔