مٹیاری:قومی شاہراہ پر ٹرالراورمسافرکوچ میں تصادم، 5افراد جاں بحق، 13 زخمی

May 13, 2024 | 09:13:AM
مٹیاری قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے  نتیجے میں 5 مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ  13 زخمی ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں مظہر) مٹیاری قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے  نتیجے میں 5 مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ  13 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  یہ افسوسناک واقعہ مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا  جہاں مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جارہی تھی۔حادثے میں  5 مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ  13 زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2بچے بھی شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کوچ ڈرائیور ملک یوسف، میر ہادی، کاشف علی، ام حسیبہ شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں شہزاد، محمود، حسن، اجمل، محمد راشد دیگر شامل ہیں۔  جاں بحق ہونے والوں کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: 4 سالہ بچے کا دل 19 گھنٹے بعد دوبارہ چلنے لگا، ڈاکٹرز بھی حیران

پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرالر تحویل میں لےلیا۔

دوسری جانب حافظ آباد میں تیز رفتاری کےباعث کار نہر میں گرگئی، کار میں سوار والد، بیٹے اور بیٹی سمیت ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔