بادل برسیں گے یا گرمی زور دکھائے گی، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

May 13, 2024 | 09:20:AM
بادل برسیں گے یا گرمی زور دکھائے گی، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے مئی میں جاری  گرمی کی لہر کے باعث ملک بھر میں درجہ حرارت میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اپریل اور مئی میں بارشوں کے باعث ابھی تک گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس نہیں کیا گیا تاہم آنے والے روز بہت گرم گزرنے والے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان پاکستان میں اس سال بھی معمول سے زائد بارشیں ریکارڈ کی جائیں گی جس سے سندھ اور بلوچستان کے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب سے درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوگا جس کے باعث جنوبی پنجاب کے علاقے بھی ہیٹ ویو کے زیر اثر ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:چار سالہ بچہ 19 گھنٹے بعد زندہ ہوگیا؟ ڈاکٹرز بھی حیران

ماہرین موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے سر کو ڈھانپنا اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا ضروری ہے۔

دوسری جانب کراچی میں گرمی کا پارہ ہائی ہونے لگا،موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،شدت 35 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہےجبکہ  زیادہ سے زیادہ  37 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  9 سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے،دن بھر ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہے گا۔

ائیرکوالیٹی انڈیکس کے مطابق  شہر کا فضائی معیار بہتر ہے،جس کے بعد  دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 14 نمبر پر آگیا اور  پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر موجود ہے  جبکہ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 94 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔