(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکار احد رضا میر نے ماؤں کے عالمی دن پر ایک دلچسپ مطالبہ کردیا۔
احد رضا میر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی والدہ ثمرہ آصف کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنی والدہ سے دلچسپ انداز میں مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ میرے بغیر ماں نہیں بنیں اس لیے میرا شکریہ ادا کریں کہ میں اس دنیا میں آیا اور آپ ماں بن گئیں، آپ میری مقروض ہیں۔
اداکار نے بیٹوں کا عالمی دن(Sons' Day) منائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں اپنی یہ پوسٹ تمام بیٹوں کے نام کرتا ہوں۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنی والدہ کو ماؤں کے عالمی دن کی مبارکباد بھی دی۔
مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان آج سے پنجاب کا تین روزہ دورہ کریں گے
احد رضا میر کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے جبکہ دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔
ایک صارف نے کمنٹ سیکشن میں مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہر ہفتے ایک SON-day آتا ہے اور آپ ابھی ایک اور دن مقرر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔