مولانا فضل الرحمان آج سے پنجاب کا تین روزہ دورہ کریں گے

فیصل آباد میں مولانا جاوید حسین شاہ کی تعزیت اور ملتان میں صوبائی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب

May 13, 2024 | 12:30:PM

(24 نیوز) جے یو آئی کےسربراہ مولانا فضل الرحمان آج سے پنجاب کا تین روزہ دورہ کریں گے۔

 جے یو آئی صوبہ پنجاب کے ترجمان حافظ غضنفر عزیز نے بتایا کہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان آج فیصل آباد پہنچیں گے جہاں وہ  مولانا سید جاوید حسین شاہ کے انتقال پر ان کے صاحبزادے اور جے یو آئی پنجاب کے نائب امیر مولانا سید زکریا شاہ سے اظہار تعزیت کریں گے۔

فیصل آباد سے مولانا فضل الرحمان ملتان پہنچیں گے اور پرسوں 15 مئی کو ملتان میں جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ اور جنوبی پنجاب و مضافات کے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔جامعہ قاسم العلوم میں اجلاس کے دوران  یکم جون کو مظفر گڑھ میں منعقدہ عوامی اسمبلی کے نام سے منعقدہ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں خصوصی ہدایات جاری کریں گے۔ سربراہ جے یو آئی ملتان میں تین روز قیام کریں گے۔

مزیدخبریں