عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

May 13, 2024 | 12:56:PM

(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق   ایک ماہ کے دوران مجوعی طور پر خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوگئی۔ قیمت 90  ڈالر سے کم ہو کر 82 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل  کے زیر اثر پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔  16 مئی سے پیٹرول کی قیمت میں 13روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 8سے 9.50روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے۔

مزیدخبریں