انڈونیشیا :بارش ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 41افراد جاں بحق،17لاپتہ

May 13, 2024 | 13:22:PM

(ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے صوبے ویسٹ سماٹرا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ن کے نتیجے میں کم از کم 41افراد جاں بحق جبکہ 17 لاپتہ ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس، فوج اور مقامی ریسکیو کے دستے لاپتہ افراد کی تلاش کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

 ماؤنٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے سے سرد لاوا بہہ کر نیچے آبادی کی جانب آگیا، جس کی وجہ سے سڑکیں اور چاول کی فصلیں کیچڑ سے بھر گئیں، گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ گھروں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں: وزیر دفاع خواجہ آصف کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج، نوٹسز جاری

سڑکوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں