(24 نیوز)مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 300 روپے ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 943 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر مہنگا، سٹاک ایکسچینج کے حوالے سے اچھی خبر آگئی
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کم ہو کر 2349 ڈالر فی اونس ہے۔