وفاقی حکومت کا حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر پر نوٹس

May 13, 2024 | 13:41:PM
وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کا نوٹس لے لیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)  وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کا نوٹس لے لیا۔

حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خفیہ دستاویزات کی کھلے عام نمائش کا سخت نوٹس لیتے ہوئے خفیہ معلومات اور دستاویزات کو افشا کرنے والوں کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس طرح کی معلومات کا پھیلاؤ پاکستان کے سٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچا سکتا ہے، دوست اور برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کو نوٹس جاری کیا ہے جواب دینگے تو ٹھیک ہے،عمران خان

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تمام افراد کیخلاف آفیشل سیکرٹس ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج کئے جائیں۔

وزیر دفاع  نے مزید کہا کہ خفیہ معلومات یا دستاویزات کے افشاء کرنے یا پھیلانے میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اس جرم کی سزا دو سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہوگی۔