(24نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پہلا پلگ اینڈ پلے طرز پر گارمنٹ سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
منسٹر انڈسٹری چوہدری شافع حسین کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی گئی،پہلے پلگ اینڈ پلے گارمنٹ سٹی میں تمام سہولیات میسر ہوں گی، گارمنٹ سٹی میں بڑی ایپیرل انڈسٹریز سے اظہار دلچسپی طلب کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گارمنٹ سٹی میں شیڈ اور دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی، گارمنٹ سٹی میں ویونگ، ڈائینگ اور دیگر متعلقہ یونٹ قائم ہوں گے، گارمنٹ سٹی میں گرین انرجی /سولر انرجی سسٹم قائم کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین سے ملاقات
پہلے گارمنٹ سٹی پائلٹ پروجیکٹ کے بعد بتدریج دیگر علاقوں میں بھی گارمنٹ سٹی قائم ہوں گے۔ گارمنٹ انڈسٹری کے لئے ورکرز کی ٹیکنیکل ٹریننگ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
اس اجلاس میں سینٹر پرویز رشید ، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری ، چیرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز، کمشنر پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام نے شرکت کی۔