مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہیں,چودھری پرویز الٰہی

May 13, 2024 | 15:49:PM

(جمال الدین جمالی) سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہیں.

اینٹی کرپشن کورٹ میں اپنے خلاف مقدمہ کی کارروائی کے بعد چودھری پرویزالہی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف ملک اور قوم کیلئے مذاکرات پر رضامند ہوئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف بااختیار مقتدر حلقوں سے مذاکرات ہی نتیجہ خیزثابت ہو سکتے ہیں۔ مقتدر حلقوں کو سابق صدر مملکت عارف علوی کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دینا چاہیے۔

پرویزالٰہی کے مطابق موجودہ حالات میں مذاکرات سے انکار ملک و قوم کیساتھ خیرخواہی نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  محض طفل تسلیوں سے واپس نہیں جائیں گے،عوامی ایکشن کمیٹی کا اعلان

سابق وزیراعلٰی کامزید کہنا تھا  کہ مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ کر رہی ہے کیونکہ مذاکرات کے نتیجہ میں اسے پنجاب میں پی ٹی آئی کا چوری شدہ مینڈیٹ واپس کرنا پڑے گا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ناجائز حکومت غیرقانونی نشستیں اوراکثریت سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔

مزیدخبریں