الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں تمام اضافی نشستیں معطل کردی

May 13, 2024 | 16:14:PM

(عثمان خان)الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے  ملک بھر میں تمام اضافی نشستیں معطل کردی۔

تفصیلات کے مطابق  قومی اسمبلی میں تین اقلیتوں کی رکنیت معطل کی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق  خیبر پختوانخواہ اسمبلی سے 21اراکین کی رکنیت معطل کی گئی۔

یاد رہے کہ 6 مئی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی اور مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔

مزیدخبریں