(احمد منصور) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ شہدا اور غازی قومی ہیرو ہیں، دفاعِ وطن کیلئےجان کےنذرانےسےبڑھ کرکوئی قربانی نہیں ہے۔
پاک آرمی کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی اعزازات سے نوازنے کی تقریب کا انعقاد ہوا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر مہمان خصوصی تھے، تقریب میں اعلیٰ افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ نے بڑی تعداد نے شرکت کی، آرمی چیف نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیری عوام کے مسائل حل کرنے پر صدر اور وزیراعظم پاکستان کا مشکور ہوں: چودھری انوار الحق
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ تقریب میں فوجی افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، تمغہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا، شہداء کے اعزازات ان کے اہل خانہ نے وصول کیے، آرمی چیف نے شہدااورغازیوں کی خدمات کوشاندارخراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مادروطن کےدفاع کیلئےجان کےنذرانےسےبڑھ کرکوئی قربانی نہیں، ہمارے شہداکی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، شہداکےبہادر خاندانوں کےبلندحوصلےکوسلام پیش کرتےہیں، شہدا اور غازی ہمارےقومی ہیروز ہیں، ہماری آزادی، سلامتی ان بہادرجنگجوؤں کی قربانیوں کی مرحون منت ہے، ہمارے شہداقوم کیلئےامیداوراستقامت کی کرن ہیں۔