(ارشاد قریشی )اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات ،سامان لانے اور لے جانے پر 3 دن کیلئے پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 15 مئی کی رات 12بجے تک ہوگا اور یہ فیصلہ جیل اطراف میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے،
جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ پابندی کا اطلاق آئی جی جیل خانہ جات کے فیصلے کے بعد کیا گیا، ذرائع کے مطابق انتظامیہ کو جیل کے اطراف میں سرچنگ کی ہدایت کی گئی ہے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنےکیلئے جیل کے اندر ہنگامی مشقیں کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے،یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قیدیوں،حوالاتیوں سے ملاقات پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے ،آج بھی ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی گئی .،قیدیوں،حوالاتیوں سےملاقاتوں کا آغاز جمعرات سے ہو گا ،قیدیوں،حوالاتیوں کے لئے لائے جانے والے سامان پر بھی 3دن تک پابندی عائد رہے گی ،پابندی کے باعث آج بھی شاہ محمود قریشی کی فیملی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : پولیس انٹری ٹیسٹ سے جعلی امیدوار گرفتار