(24 نیوز ) مظفرآباد میں حالات ایک بار پھر سے کشیدہ ہو گئے ، رینجرز اور مظاہرین میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ۔
تفصیلا ت کے مطابق ایبٹ آباد سے مظفرآباد آنے والے برار کوٹ کے مقام پر رینجرز اور مظاہرین میں تصادم ہو اہے ، کوہالہ کے مقام پر شدید شیلنگ شروع وہ گئی ہے ،برارکوٹ میں مشتعل مظاہرین نے رینجرز کی گاڑی کو آگ لگا دی،ذرائع کا کہناہےکہ رینجرز کی گاڑیوں کا براستہ برارکوٹ آزادکشمیر داخل ہونے پر ایک بار پھر تصادم شروع ہوا، برارکورٹ اور لوہار گلی کے درمیان مظاہرین کا رینجر کی گاڑیوں پہ پتھراؤ ،آزادکشمیر پولیس اور رینجر کا مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ،ہوائی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے ،مشتعل مظاہرین نے رینجرز کی تین گاڑیوں کو آگ لگا دی،پولیس رینجرز اور مظاہرین کے مابین تصادم جاری ہے ،مظفرآباد سے پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ۔
قبل ازیں حکومت کی جانب سے مہنگائی کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے مطالبے تسلیم کرتے ہوئے آٹا اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا تھا، آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آج سے 20 کلو آٹے کا تھیلا 1000 روپے کا ملے گا یعنی فی کلو آٹا 50 روپے کا کر دیا گیا جبکہ بجلی کی قیمت 3 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے ، 100یونٹ بجلی استعمال پر بجلی 3روپے فی یونٹ ملے گی، 300یونٹ تک بجلی کی قیمت 5روپے فی یونٹ ہو گی جبکہ 300 سے زائد یونٹ پربجلی کا نرخ 6روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے ،تین سو کمرشل یونٹ تک بجلی 10 روپے فی یونٹ ملے گی،3سو سے زائد کمرشل یونٹ پر 15روپے فی یونٹ نرخ مقرر کیے گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3دن کیلئے پابندی عائد