(24نیوز ) وفاقی وزیر کشمیر امور انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے پر تشدد مہم کے پیچھے دشمن کی سازش خارج از امکان نہیں ہے،ہمارے ملک میں عدم استحکام پیدا کرناہندوستان کا کام ہے۔
وفاقی وزیر کشمیر امور انجینئر امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں جو کچھ ہوا اس کے پیچھے دشمن کی سازش کا امکان ہے، ہمارے اپنے لوگ بھی اس مہم میں شامل تھے ،ہندوستان ہمارے ملک میں عدم استحکام کے خواہاں ہے ،ہمیں اپنے دشمن کی سازش سے ہوشیار رہنا چاہئے، ہمیں ان چیزوں کو لمبا نہیں کھینچنا چاہئے جس سے نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اہم ترین اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی، مذاکرات کا فیصلہ ہوا اور پھر مطالبات گندم اور بجلی ٹیرف پر آگئے، گندم اور بجلی ٹیرف کے معاملات کو دیکھتے ہوئے اس کا خرچہ 22 ارب روپے بنتا تھا، وزیراعظم نے آزاد کشمیر حکومت کو فوری طور پر 23 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کر دی,ان کا کہنا تھا کہ اگر آزاد کشمیر حکومت اس معاملے کو پہلے سنجیدہ لیتی اور وفاق کو اس میں شامل کرتی تو اتنی خرابی نہ ہوتی ,انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا جو درست نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ عمران خان نے کہا ہے کہ ڈائیلاگ کریں گے، ڈیل نہیں,بیرسٹر گوہرخان