(24 نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو نے خاندان سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے اہل خانہ کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی، ملاقات میں راجہ پرویز اشرف، شہزاد سعید چیمہ اور چوہدری سجاد الحسن بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کے تدارک سے متعلق کیس؛جسٹس شاہد کریم وزیر اطلاعات پنجاب کے بیان پر برہم ، خبردار کردیا
ملاقات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو نے خاندان سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، ان کے ہمراہ خرم وٹو ،روبینہ شاہین وٹو، معظم وٹو، جہاں آراء وٹو اور آمنہ قصوری نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
دوسری جانب سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وٹو فیملی کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔