ذمہ داری، جرت و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر عدلیہ کو سلام پیش کرتے ہیں: عمر ایوب

May 13, 2024 | 18:52:PM
ذمہ داری، جرت و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر عدلیہ کو سلام پیش کرتے ہیں: عمر ایوب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں صحیح جمہوریت کا فقدان ہے، ان حالات پرججز نے خط لکھ کر چیف جسٹس کو بھیجنے پر عدلیہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت صحیح جمہوریت کا فقدان ہے، آئین میں ریاست کی تعریف قومی و صوبائی اور ٹاؤن کمیٹی ہے، عام انتخابات میں پی ٹی آئی بیانیہ کو ووٹ ملا، ذمہ داری، جرت و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر عدلیہ کو سلام پیش کرتے ہیں، ان حالات پرججز نے خط لکھ کر چیف جسٹس کو بھیجا۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ کے تدارک سے متعلق کیس؛جسٹس شاہد کریم وزیر اطلاعات پنجاب کے بیان پر برہم ، خبردار کردیا